بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کئے جانے کا امکان

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف  کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے  توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد بانی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کییجانے کا امکان ہے، راولپنڈی قاسم مارکیٹ کے علاقے میں خصوصی جیل تیار کرلی گئی۔جیل کے تمام انتظامات اور ضروری قانونی تقاضے بھی مکمل کرلیے گئے،  بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بشریٰ بی بی کو بھی خصوصی جیل منتقل کیے جانے کا امکان ہے، خصوصی جیل میں 40 افراد پر مشتمل جیل عملہ 31  تعینات کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی جیل کی ذمہ داری ڈی ایس پی پریڑن کو سونپ دی گئی، اٹک، چکوال اور جہلم کی جیلوں سے قریباً 40 افراد پر مشتمل عملے کا راولپنڈی تبادلہ کردیا گیا۔