بانی کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کرنے کا امکان نہیں، جیل ذرائع

راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)اڈیالہ جیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبریں قیاس آرائی کے سوا کچھ نہیں، وہ آئی اڈیالہ جیل میں موجود ہیں، جہاں ان کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ پمز اسپتال کی 5 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم نے حال ہی میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا، وہ مکمل صحت یاب ہیں، ان کی سیکیورٹی اور کھانے کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کے حوالے سے کوئی بات زیرِ غور نہیں۔