ڈائریکٹر ایاز خان کی سربراہی میں ایف آئی اے ٹیم نے ایکس اکاؤنٹ پر مبینہ سرگرمیوں کے حوالے سے ایک گھنٹہ تک پوچھ گچھ کی
راولپنڈی(آن لائن) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور بانی پی ٹی آئی سے ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" اکاؤنٹ کے حوالے سے تفتیش کی۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم کی قیادت ڈائریکٹر ایاز خان کر رہے تھے۔ ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے تقریباً ایک گھنٹے تک سوال و جواب کیا۔ اس دوران ان کے ایکس اکاؤنٹ پر مبینہ سرگرمیوں اور اس کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے تفتیش کا مقصد بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کے حوالے سے مختلف شکوک و شبہات کی جانچ پڑتال اور مزید حقائق سامنے لانا ہے۔