بانی پی ٹی آئی صحتمند‘جیل میں بی کلاس کی تمام سہولتیں حاصل ہیں: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی کا کہنا ہے  بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بی کلاس کی تمام سہولتیں حاصل ہیں، جن میں خوراک، مطالعہ کتب و اخبارات سمیت ورزش اور واک شامل ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے بتایا  بانی پی ٹی آئی کو ایکسر سائز سائیکل، ایل ای ڈی، اخبارات اور کتابوں کی سہولت میسر ہے، انہیں دی گئی سہولتیں بی کلاس کے دیگر قیدیوں کو میسر نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو کھانا تیار کرانے کیلئے ایک قیدی باورچی بھی دیا گیا ہے، یہ باورچی ناشتہ، دوپہر اور شام کا کھانا بانی پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق بناتا ہے۔جیل میں متعین ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرتے ہیں، ان کے تمام اعضائے رئیسہ کا معائنہ کیا جاتا ہے، 2 ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کو کسی قسم کی بیماری یا عارضہ رپورٹ نہیں ہوا۔  بانی پی ٹی آئی مکمل صحت مند ہیں، ان کے اعضائے رئیسہ مقررہ معیار کے مطابق ہیں