بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے اسلام آباد جیل منتقل کیا جائیگا: طارق فضل چودھری

جنید اکبر کو پی اے سی سے ہٹوانے کیلئے پی ٹی آئی ارکان سے استعفے دلوائے گئے
 علیمہ خان کو اسٹیبلشمنٹ کی کس قسم کی پشت پناہی حاصل ہے مجھے کوئی علم نہیں: وفاقی وزیر کی گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے  بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا ، جنید اکبر کو پی اے سی سے ہٹوانے کیلئے پی ٹی آئی ارکان سے استعفے دلوائے گئے،پی ٹی آئی ارکان سے جنید اکبر کی چیئرمین شپ ہضم نہیں ہورہی تھی۔ایک نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  بانی پی ٹی آئی کو زمان پارک میں بھی رکھ سکتے ہیں اس کے حق میں ہوں، ہم بانی کو کسی قسم کی تکلیف نہیں دینا چاہتے، بانی پی ٹی آئی اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں جائیں گے، اسلام آباد کے جتنے قیدی اڈیالہ میں ہیں وہ سب اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل ہوں گے۔بانی کو بنی گالہ شفٹ کرنے اور ہائوس اریسٹ کے حق میں ہوں ۔