اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے مبینہ طور پر اپنی بہن علیمہ خان کو پارٹی کے معاملات میں مداخلت سے روک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے دو سینئر رہنمائوں نے حال ہی میں بانی پی ٹی آئی سے چند دن قبل علیمہ خانم کی شکایت کی تھی، دونوں شخصیات نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا آپ کو حقائق کے برعکس بات بتائی جاتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات نے بانی کو کہا آپکی ہم سے ملاقات نہیں ہو رہی اس لیے غلط فہمی پیدا ہوئی ہے، علیمہ خانم نے بانی پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا حکومت سے متعلق غلط رپورٹس دی تھیں،