اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی پارٹی کے سوشل میڈیا ونگ پر برس پڑے اور بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم پر بھی تنقید کی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کا احوال سامنے آگیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اراکین اسمبلی کی جانب سے پارٹی کے سوشل میڈیا ونگ اور بعض رہنمائوں پر سخت تنقید کی گئی‘ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کئی اراکین نے شکایت کرتے ہوئے کہا ہم اڈیالہ پہنچ جاتے ہیں سوشل میڈیاوالے نہیں آتے، گھروں میں بیٹھ کر یابیرون ملک سے تنقیدکرناآسان ہے۔کچھ ایم این ایز نے اڈیالہ کے باہر بغیر پلاننگ دھرنے پر علیمہ خانم پر تنقید کرتے ہوئے کہا راجہ ناصرعباس اورسلمان اکرم نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کودھرناختم کرنے کا کہا۔بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نیدونوں کی بات نہیں مانی اور بدمزگی ہوئی تاہم چند ایم این ایز نے بانی کی بہنوں کی حمایت کی اور دھرنا درست قراردیا۔