9 مئی کیسز، علیمہ خانم،عظمی خانم ،اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع

پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ طلب،سواتی کی حاضری معافی کی درخواست منظور 
لاہور(آئی این پی )نومئی جناح ہاوس،عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش سمیت دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمی خانم   سمیت دیگر  پی ٹی آئی رہنما ئوں کی  عبوری ضمانت میں 6 نومبر تک توسیع ہوگئی۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلا گھیرا کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم اور عظمی خانم سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس پر عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو بھی دلائل کیلئے  طلب کرلیا۔عدالت نے علیمہ خانم، عظمی خانم اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی