علیمہ کو سیاسی معاملات سے الگ کیا جائے شیر افضل مروت ذہنی توازن ٹھیک نہیں علیمہ خان

 بدنیتی پر مبنی فیصلوں نے پی ٹی آئی کو نقصان پہنچایا، بانی نے علیمہ خانم کو منع کیا، پوری پارٹی وہ چلا رہی ہیں،
14 اگست کے احتجاج کا انجام بھی برا ہوگا:مروت
شیر افضل مروت جیسے لوگ بے شرم ہیں‘ان کو ٹی وی پراس لئے بھیجا جاتا ہے  عمران خان کی فیملی پر حملہ کرو، اس کی بات کرکے وقت ضائع نہ کریں:علیمہ خان

اسلام آباد‘راولپنڈی(آئی این پی )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت  نے کہا ہے  بدنیتی پر مبنی فیصلوں نے پی ٹی آئی کو نقصان پہنچایا، بانی نے علیمہ خانم کو منع کیا، پوری پارٹی وہ چلا رہی ہیں، پی ٹی آئی کا 14 اگست کے احتجاج کا انجام 5 اگست سے بھی برا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ جب تک پارٹی مجھ سے بات نہیں کرے گی اور علیمہ خانم کو سیاسی معاملات سے الگ نہیں کیا جائے گا وہ کسی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے۔شیر افضل نے سوال کیا کہ سلمان اکرم 9 مئی کے بعد کہاں تھے، وہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل نہیں بن سکتے، آنکھیں بند کرکے ان کے فیصلے نہیں مان سکتا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے بیانات پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے شیر افضل مروت جیسے لوگ بے شرم ہیں، ان کو ٹی وی پر بھیجا جاتا ہے کہ عمران خان کی فیملی پر حملہ کرو، اس کی باتوں کو سیریس نہ لیا کریں، اس کا ذہنی توازن خراب ہے اس کی بات کرکے وقت ضائع نہ کریں۔  علیمہ خان انسداد دہشت گری عدالت راولپنڈی پہنچیں جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے   انہوں نے کہا  ہے سلیمان اور قاسم کو پاکستان آنے سے حکومت نہیں روک سکتی، ویزا کے لیے آج پھر ہم ایمبیسڈر سے رابطہ کریں گے، ویزا نہ ملا تو سلیمان  اور قاسم مزید کوشش کرلیں گے