پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات تاریخی، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر قائم ہیں: یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(آن لائن)قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے ایوان صدر اسلام آباد میں ازبک اسپیکر نورالدین مویدن خانویخ اسماعیلوف کی اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی روابط، اقتصادی تعاون اور پارلیمانی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات تاریخی، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر قائم ہیں۔ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ تاشقند کے کامیاب دورے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے دور کا آغاز قرار دیا گیا۔