دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم کئے جا سکتے ہیں:ازبکستان کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو
لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف کی ملاقات ہوئی۔ملاقات کے موقع پر پاکستان اور ازبکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تاریخی، مذہبی اور تہذیبی رشتے استوار ہیں، جن کی بنیاد پر دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم کیے جا سکتے ہیں۔ ازبکستان کے سفیر محترم علیشر تختیوف نے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے کا اعادہ کیا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔