پاکستان ‘ برطانیہ کے تعلقات تاریخی، باہمی احترام اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں یوسف رضا گیلانی

پاکستان پارلیمانی روابط، تجارت، تعلیم اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے،بیرون ملک پاکستانی برادری ملک کا مثبت تشخص اجاگر کر رہی ہے
 جمہوری اداروں کے مابین مسلسل رابطہ تعلقات کو مزید مستحکم بناتا ہے: لندن کے  ڈپٹی میئر سلاو عاصم رانجھا  اور  برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد یاسین سے ملاقاتوں میں گفتگو
 لندن(آئی این پی )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے   پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات تاریخی، باہمی احترام اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں، پاکستان پارلیمانی روابط، تجارت، تعلیم اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے،بیرون ملک پاکستانی برادری پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر رہی ہے ۔تفصیل کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے لندن میں ڈپٹی میئر سلاو عاصم رانجھا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بیرسٹر اصغر رانجھا بھی شریک تھے۔  چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عاصم رانجھا کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ  بیرون ملک پاکستانی ہمارے حقیقی سفیر ہیں ۔پاکستانی کمیونٹی برطانیہ میں خیرسگالی اور تعاون کو فروغ دے رہی ہے، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ لندن میں مقیم پاکستانیوں کی محنت سے ملک کا تشخص مزید بہتر ہوا ہے ۔ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات تاریخی، باہمی احترام اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔ ۔ دریں اثنا چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی  نے برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد یاسین سے بھی ملاقات  کی ۔ملاقات میںخطے اور عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ  پارلیمانی اداروں کے درمیان وفود کے تبادلے اور ادارہ جاتی تعاون پر بھی گفتگو کی گئی اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پارلیمانی تعاون کے فروغ پر زور گیا ۔چیئرمین سینیٹ  نے  برطانوی پارلیمان میں پاکستانی نژاد ارکان کی خدمات کو خراجِ تحسین   پیش کیا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان خیرسگالی کے سفیر ہیں ۔