علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری چھٹی بار جاری

علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری چھٹی بار جاری

علیمہ خان اور ان کے وکلاء آج بھی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش نہیں ہوئے۔

 عدالت نے 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے سلسلے میں درج مقدمے کی سماعت کی، جس میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان شامل ہیں۔ عدالت نے اس سلسلے میں چھٹی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔اس کے علاوہ، دیگر 10 ملزمان اور استغاثہ کے گواہان عدالت میں پیش ہوئے۔ نادرا کی جانب سے علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔دریں اثنا، 26 نومبر کے احتجاج کے دوران گاڑی کی سپرداری لینے والے ملزم عارف خان مچلکے پیش کرنے میں ناکام رہے، جس کے باعث عدالت نے اسے جیل بھیج دیا ہے۔