انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے 13ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
عدالت میں علیمہ خان پیش نہیں ہوئیں، جس پر ان کے وکلا کی جانب سے استثنا کی درخواست مسترد ہو گئی۔ عدالت نے علیمہ خان اور ان کے دونوں ضمانتیوں کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔عدالت میں پراسیکیوٹر ظہیر شاہ کے مطابق، استغاثہ کے 38 گواہان پیش ہو چکے ہیں اور انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ علیمہ خان جان بوجھ کر سماعت میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔ عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ علیمہ خان کو 19 فروری کو ہر صورت میں عدالت میں پیش کیا جائے، اور ہدایت دی ہے کہ علیمہ خان اور ان کے ضمانتیوں کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔ یہ 13ویں مرتبہ ہے کہ علیمہ خان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔