راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف غیر حاضری پر ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف غیر حاضری پر ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے میں غیر حاضری پر ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے اور غیر حاضری کی کوئی معقول وجہ نہیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ ملزمہ کی غیر ذمے داری کی وجہ سے گواہان کو 37 مرتبہ پیش ہونا پڑا۔عدالت نے وارنٹِ گرفتاری پر عمل درآمد کے لیے ایس پی راولپنڈی کو ہدایات جاری کیں اور مقدمے کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔