عدالت نے ایس پی راول کو ہدایت دی کہ ملزمہ کو گرفتار کر کے کل تک عدالت میں پیش کریں۔
علیمہ خان کے خلاف مقدمہ 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج ہے۔علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے بتایا کہ ملزمہ عدالت میں پیش نہیں ہوں گی جب تک اکاؤنٹ اور شناختی کارڈ ڈی فریز نہیں ہوتے۔اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ عدالت کو ہائی جیک نہیں کر سکتیں، اور ان کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمہ کے بینک اکاؤنٹ اور شناختی کارڈ بلاک رہیں گے جب تک وہ پیش نہیں ہوتیں۔عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کو نوٹس جاری کیا اور سماعت کل تک ملتوی کر دی۔استغاثہ کے گواہان بھی سماعت کے دوران موجود تھے۔