انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پانچویں بار جاری کیے ہیں۔
عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے مقدمے کی سماعت کے دوران علیمہ خان اور دیگر 10 ملزمان کے خلاف وارنٹ جاری کیے، مگر علیمہ خان آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔سماعت میں 5 گواہان اور دیگر ملزمان پیش ہوئے، مگر علیمہ خان کا کوئی وکیل پیش نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری رکھے اور کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ علیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور بینک اکاؤنٹس پہلے ہی بلاک کیے جا چکے ہیں، اور عدالت نے نادرا، پاسپورٹ امیگریشن اور اسٹیٹ بینک سے رپورٹ طلب کی ہے۔