منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کریں :رانا حسین طاہر

 منشیات فروش کی گرفتاری پر سب انسپکٹر ظہیر خان نیازی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے احکامات کی روشنی میں جوہر ٹاؤن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق ملزم طاہر عباس کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 1 کلو 500 گرام چرس سمیت گرفتار کیا گیاملزم طاہر عباس اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں جیل جا چکا  ہے ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے منشیات فروش کی گرفتاری پر سب انسپیکٹر ظہیر خان نیازی اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کڑی نگرانی اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں تاکہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے محفوظ رکھا جا سکے۔