منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 5گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرِ نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سبزہ زار، نواں کوٹ اور ہنجروال پولیس کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیاایس پی ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق گرفتار ملزمان میں سلیم، کفیل، احمد فراز اور دیگر شامل ہیں، جو لاہور کے مختلف علاقوں میں آئس اور چرس فروخت کرنے میں ملوث تھے۔ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ملزمان کو حراست میں لیا۔کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 3 کلو 620 گرام چرس اور 1 پاؤ آئس برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر سبزہ زار، ہنجروال اور نواں کوٹ پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور واضح کیا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کسی قسم کی نرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔