دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ناگزیر ہے:بیرسٹرگوہر

اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے 5 اگست کو پشاور میں بڑے جلسہ اور آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے اور اسے نمٹانے کا طریقہ کار الگ ہونا چاہیے،جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہی موجودہ سیاسی حالات میں بہتری کی کنجی ہے، اور اگر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تو حالات میں واضح تبدیلی آئے گی۔انہوں نے کہا  پاکستان تحریک انصاف کسی صورت کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی حمایت نہیں کرتی، کالعدم ٹی ٹی پی سے وابستہ ہر شخص کو دہشت گرد سمجھا جانا چاہیے اور دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ناگزیر ہے۔