لاہور(کرائم رپورٹر)وحدت کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوسرباز چور گینگ کوگرفتار کر لیا پولیس کے مطابق وحدت کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوسرباز چور گینگ کوگرفتار کر لیاملزم آرون ولسن ڈولفن کی وردی پہن کر ساتھی علی شہباز سے مل کر وارداتیں کرتا تھاملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور متعدد مقدمات میں اشتہاری بھی تھیملزمان سے 7عدد برانڈڈ موبائل فونز، ہزاروں روپے نقدی، پستول بمہ گولیاں برآمد کر لی گئی ملزمان واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے بعد مزید کارروائی کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او وحدت کالونی عنصر نواز اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کا کہنا ہے کہ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے،