شاہدرہ ٹاؤن :پتنگ سازی اور فروخت میں ملوث ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے پتنگ سازی اور فروخت میں ملوث ملزم غلام نبی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دورانِ کارروائی ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ناکام رہاڈی ایس پی غلام دستگیر کے مطابق ملزم نے اپنے گھر میں پتنگ سازی کی ایک چھوٹی فیکٹری قائم کر رکھی تھی جہاں پتنگیں، بانسیاں، تیلے اور گڈی پیپر سمیت دیگر سامان تیار کیا جا رہا تھا۔ ملزم پتنگوں کی ترسیل کے دوران رکشے، کاٹن کے ڈبوں اور توڑوں کا استعمال کرتا تھاپولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 500 تیار پتنگیں اور دیگر خام مال برآمد کیا گیا۔ ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن رانا وقاص اشرف کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا   ایس پی سٹی بلال احمد نے پتنگ سازی کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او رانا وقاص اشرف اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔ڈی ایس پی غلام دستگیر کا کہنا ہے کہ انسدادِ پتنگ سازی و فروشی کے حوالے سے سخت نگرانی جاری ہے تاکہ کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہ دی جائے۔