ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، پتنگ سازی میں ملوث ملزم گرفتار

 لاہور (کرائم رپورٹر) مزنگ چونگی میں ڈولفن اسکواڈ نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے پتنگ سازی میں ملوث ملزم حسنین کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم کے قبضے سے 500 سے زائد گڈی کاغذ، بانس کی سٹکس اور پتنگ سازی میں استعمال ہونے والا دیگر خام مال برآمد کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم آن لائن لاہور کے مختلف علاقوں میں پتنگ سازی کا سامان فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ مزنگ کے حوالے کر دیا ہے۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد نے کامیاب کارروائی پر ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے شہریوں سے پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی فوری اطلاع پولیس ایمرجنسی 15 پر دینے کی اپیل کی