شاہدرہ ٹاؤن :جعلسازی میں ملوث 4 کارندے گرفتار

 پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی تیار کر کے مختلف اضلاع اور بیرون ملک سپلائی کرتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران  جعلسازی کے منظم نیٹ ورک کے 4  کارندے گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کے دوران جعلی کرنسی، شناختی کارڈ، تعلیمی ڈگریاں اور سرکاری دستاویزات اور جعلسازی کیلئے قائم فیکٹری نما سیٹ اپ پکڑ کر بھاری مقدار میں سامان برآمد کر کے باپ بیٹوں سمیت 4 رکنی گروہ  کے ملزمان  ریاض، ساجن ریاض، عمران اور آصف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لاہور میں جعلسازی کا منظم نیٹ ورک چلا رہے تھے  ملزمان پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی تیار کر کے مختلف اضلاع اور بیرون ملک سپلائی کرتے تھے،ان کے قبضے سے جعلی ملکی و غیر ملکی کرنسی، پرنٹنگ مشینیں، کمپیوٹرز اور کیمیکل برآمد کر لیا گیا ہے دوران تفتیش گینگ سرغنہ ریاض نے بیرون ملک سے جدید کلر میچنگ کی تربیت حاصل کرنے کا انکشاف کیا ہے