ہاؤس آف یونیٹی کا مقصد فورس کے مسائل حل کرنا ہے: منزہ کرامت

ڈے کیئر سنٹر میں بچوں کے لیے پک اینڈ ڈراپ سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہاؤس آف یونیٹی کے تحت پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت نے کہا ہے کہ پولیس فورس کی صحت اور سہولیات کو ترجیح دینا ان کی اولین ذمہ داری ہیڈسٹرکٹ ہسپتال پولیس لائنز میں مئیو ہسپتال سے ماہر ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں تاکہ پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ بدھ کے روز گردوں کے ماہر، ناک، کان، گلا کے ماہر، سکن اسپیشلسٹ، ڈینٹل سرجن، فزیوتھراپسٹ اور گائنا کالوجسٹ ڈاکٹرز اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت کا کہنا تھا کہ ہاؤس آف یونیٹی کا مقصد فورس کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کا فوری اور مؤثر حل فراہم کرنا ہے انہوں نے اپنے دفتر میں پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سننے کا سلسلہ جاری رکھا اور پیش ہونے والے 10 افسران و جوانوں کی درخواستوں پر فوری احکامات جاری کیے ایس پی ہیڈ کوارٹر نے پولیس افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ویلفیئر کے لیے پولیس لائن ہسپتال اور ڈے کیئر سنٹر کی سہولیات سے بھرپور استفادہ کریں۔ ڈے کیئر سنٹر میں بچوں کے لیے پک اینڈ ڈراپ سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ ڈیوٹی پر موجود اہلکار ذہنی سکون کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں پولیس لائنز میں تعینات پولیس نفری کے مسائل کا فوری حل ان کی ترجیحات میں شامل ہے، اور ہاؤس آف یونیٹی کے قیام کا مقصد فورس کے اندر ہم آہنگی، سہولت اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔