ڈے کئیر سنٹر میں بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سروس بھی مہیا ہے:ایس پی
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت نے اپنے دفتر میں پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سنے ہاؤس آف یونیٹی کا مقصد فورس کے انفرادی و اجتماعی مسائل کا حل ہے ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی ہیڈ کوارٹر نے پیش ہونے والے 8 پولیس افسران و جوانوں کی درخواستوں پر فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے پولیس افسران و جوان اپنی درخواست کے سلسلہ میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز کے دفتر پیش ہو سکتے ہیںایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت نے پولیس افسران و جوانوں کی ویلفئیر کیلئے موجود پولیس لائن ہسپتال۔ڈے کئیر سنٹر سے مستفید ہونے کی تلقین کی ایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت کے مطابق پولیس لائن ہسپتال میں ماہر ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ و علاج کرتے ہیں پولیس افسران و جوانوں کی سہولت کیلئے ڈے کئیر سنٹر میں بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سروس بھی مہیا کی جا رہی ہیپولیس لائن میں تعینات پولیس نفری کے مسائل کو فوری حل کرنا اولین ترجیح ہے