ڈے کئیر سنٹر میں بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سروس بھی مہیا ہے:ایس پی
لاہور(کرائم رپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس لائنزایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت نے اپنے دفتر میں پولیس افسران اور جوانوں کے مسائل سنے ہاؤس آف یونیٹی کا مقصد فورس کے انفرادی و اجتماعی مسائل کا حل ہے ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی ہیڈ کوارٹر نے پیش ہونے والے9 پولیس افسران اور جوانوں کی درخواستوں پر فوری حل کیلئے احکامات دئیے گئے پولیس افسران و جوان اپنی درخواست کے سلسلہ میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز کے دفتر پیش ہو سکتے ہیں ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت نے پولیس افسران و جوانوں کی ویلفئیر کیلئے موجود پولیس لائن ہسپتال۔ڈے کئیر سنٹر سے مستفید ہونے کی تلقین کی ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت کے مطابق پولیس لائن ہسپتال میں ماہر ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ و علاج کرتے ہیں پولیس افسران و جوانوں کی سہولت کیلئے ڈے کئیر سنٹر میں بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سروس بھی مہیا کی جا رہی ہیپولیس لائن میں تعینات پولیس نفری کے مسائل کو فوری حل کرنا اولین ترجیح ہے