پولیس اہلکاروں کی فلاح کیلئے ہاؤس آف یونیٹی سرگرم

 لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت نے اپنے دفتر میں پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سنے۔ ہاؤس آف یونیٹی کا مقصد فورس کے انفرادی و اجتماعی مسائل کا حل ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے پیش ہونے والے 10 پولیس افسران و جوانوں کی درخواستوں پر فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ پولیس افسران و جوان اپنی درخواست کے سلسلہ میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز کے دفتر پیش ہو سکتے ہیں۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت نے پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر کے لیے موجود پولیس لائن ہسپتال، ڈے کیئر سنٹر سے مستفید ہونے کی تلقین کی۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت کے مطابق پولیس لائن ہسپتال میں ماہر ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ و علاج کرتے ہیں۔ پولیس افسران و جوانوں کی سہولت کے لیے ڈے کیئر سنٹر میں بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سروس بھی مہیا کی جا رہی ہے۔ پولیس لائن میں تعینات پولیس نفری کے مسائل کو فوری حل کرنا اولین ترجیح ہے۔