ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں ہاؤس آف یونیٹی’’ کے تحت خصوصی اجلاس

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں ہاؤس آف یونیٹی (House of Unity)’’ کے تحت ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے دفتر میں پولیس افسران و جوانوں کے انفرادی و اجتماعی مسائل سنیایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت نے کہا کہ ‘‘ہاؤس آف یونیٹی’’ کا بنیادی مقصد فورس کو درپیش مسائل کا بروقت اور مؤثر حل فراہم کرنا ہے تاکہ پولیس اہلکار یکسوئی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ اجلاس کے دوران پیش ہونے والے 10 پولیس افسران و جوانوں کی درخواستوں پر فوری احکامات جاری کیے گئے۔انہوں نے واضح کیا کہ پولیس افسران و جوان اپنی درخواستوں کے سلسلے میں براہِ راست ایس پی ہیڈ کوارٹرز کے دفتر میں پیش ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس لائن میں تعینات نفری کے مسائل کو فوری حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ایس پی منزہ کرامت نے پولیس افسران و جوانوں کو ویلفیئر سہولیات سے بھرپور استفادہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ پولیس لائن ہسپتال میں ماہر ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ اور علاج کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ مزید برآں، اہلکاروں کی سہولت کے لیے ڈے کیئر سنٹر میں بچوں کے لیے پک اینڈ ڈراپ سروس بھی مہیا کی جا رہی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فورس کی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ ایک متحد اور مضبوط پولیس فورس کی تشکیل ممکن بنائی جا سکے۔