منزہ کرامت نے افسروں جوانوں کے مسائل سنے

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت نے دفتر میں پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سنے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ہاؤس آف یونیٹی کا مقصد فورس کے انفرادی و اجتماعی مسائل کا فوری حل ہے۔ ایس پی نے پیش ہونے والے 10 افسران و جوانوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کے احکامات دیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس لائن ہسپتال میں ماہر ڈاکٹر روزانہ علاج فراہم کرتے ہیں جبکہ ڈے کئیر سنٹر میں بچوں کو پک اینڈ ڈراپ سروس دی جا رہی ہے۔ پولیس نفری کے مسائل فوری حل کرنا اولین ترجیح ہے۔