دو ملزمان گرفتار ، گھوڑوں کی ریس پر سٹے بازی کرواتے تھے، سامان برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) لاری اڈہ پولیس نے آن لائن سٹے بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں وسیم اور راشد شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نے خفیہ طور پر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آن لائن سٹے بازی کا نیٹ ورک قائم کر رکھا تھا اور گھوڑوں کی ریس پر سٹے بازی کرواتے تھے کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی نقد رقم، دو لیپ ٹاپ، ایک ایل سی ڈی، موبائل فون اور ریکارڈ رجسٹر سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ ایس پی سٹی بلال احمد نے قماری بازی کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او لاری اڈہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔