ملزم شبیر کو ٹولنٹن مارکیٹ اور مختار کو شمع سٹاپ سے حراست میں لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) شادمان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شبیر کو خفیہ اطلاع پر ٹونینٹن مارکیٹ سے حراست میں لیا گیا، جبکہ اس کی نشاندہی پر دوسرا ملزم مختار شمع اسٹاپ سے گرفتار ہوا۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک کلو 560 گرام چرس اور 750 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان آن لائن آرڈرز پر منشیات مطلوبہ مقامات پر سپلائی کرتے تھے۔ مزید کہا گیا کہ وہ علاقہ غیر سے منشیات منگوا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں پہنچاتے تھے۔ پولیس نے دونوں ملزمان شبیر اور مختار کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں اور ساتھیوں تک بھی پہنچا جا سکے