آن لائن میچ پر سٹے بازی ،17 قمار بازگرفتار

واصل،رحمت،علی رضا،نوید،شیران اکبر،زاہد،عبدالوحید، حماد دیگر شامل
ملزمان  سے داؤ پر لگی  نقد رقم 14 موبائل 2 لیپ ٹاپ 2 ایل سی ڈیز برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)لوہاری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 17 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کو آن لائن میچ  پر سٹے بازی کرتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا گیا ہے ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 32 ہزار نقد رقم 14 موبائل 2 لیپ ٹاپ 2 ایل سی ڈیز اور ریکارڈ رجسٹر برآمد کر لیا گیاگرفتار ملزمان میںواصل،رحمت،علی رضا،نوید،شیران اکبر،زاہد،عبدالوحید،عںدالمجید حماد سمیت دیگر شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا  ایس پی سٹی نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرنے پر ایس ایچ او لوہاری گیٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ قمار بازوں کے خلاف بالا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں،