میچ پر آن لائن جوئے کا نیٹ ورک بے نقاب، 2 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) گلبرگ پولیس نے آن لائن کرکٹ میچز پر جوا کر انے والے 2 ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جوئے کی رقم اور موبائل فون برآمد کر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر گلبرگ کے علاقے باری گرائونڈ میں کی گئی، جہاں ملزم قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے دوران آن لائن جوا کروا رہے تھے۔گرفتار ملزموں کی شناخت اظہر اور نفیس کے ناموں سے ہوئی ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں نے جوا کر انے کا اعتراف کر لیا ۔