چودھری یاسین نئے وزیراعظم آزاد کشمیر ہوں گے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نام فائنل کرلیا

بلاول  صدر کو نہ ہٹانے کا فیصلہ بیرسٹر سلطان  
 بیرسٹر سلطان پی پی حکومت میں صدر کے عہدے پر برقرار، مدت پوری کریں گے، پی پیکے صدر آزادکشمیر کے ساتھ معاملات طے پا گئے،وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے مستعفی ہونے کیلئے اہم شرط رکھ دی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پیپلزپارٹی نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ  پیپلزپارٹی کے صدر آزادکشمیر کے ساتھ معاملات طے پا گئے، پیپلزپارٹی نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود پی پی حکومت میں صدر کے عہدے پر برقرار رہیں گے، بیرسٹر سلطان محمود بطور صدر آئینی مدت پوری کریں گے۔ خیال رہے کہ  بیرسٹر سلطان گروپ نے پیپلزپارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ   بیرسٹر سلطان محمود نے پیپلزپارٹی میں تاحال شمولیت نہیں کی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ  بیرسٹر سلطان گروپ کو آزادکشمیر کابینہ میں بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے استعفیٰ دینے کیلئے اہم شرط رکھ دی ہے۔معاون وزراء￿  اور ارکان اسمبلی کے لیے ترقیاتی فنڈز اور جاری منصوبوں کی ضمانتیں مانگ لیں
(انٹرو2)
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کا معاملہ، پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے امیدوار کا نام فائنل کرلیا۔ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت نے وزارت عظمیٰ کیلئے چودھری یاسین کی منظوری دے دی، چودھری یاسین کا نام بلاول بھٹو کے ساتھ اجلاس میں اناؤنس کیا گیا۔پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت اجلاس میں موجود تھی، پیپلز پارٹی میں وزارت عظمیٰ کے لئے چار ناموں پر غور ہورہا تھا۔ذرائع کے مطابق وزارت عظمیٰ کی فہرست میں چودھری یاسین، لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور اور سردار یعقوب خان کا نام شامل تھا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چودھری یاسین کا نام فائنل کرلیا، پارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلان آج رات تک کیا جائے گا۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد بھی آئندہ 24 گھنٹے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔