وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف جاری کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے 18 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بروقت کارروائی کے ذریعے سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ 18 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر وہ سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، اور ان کے افسروں اور جوانوں کی بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور بلوچستان میں قیام امن کے لیے ان کا عزم مضبوط ہے۔