وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبد المعید نے ان کا استقبال کیا۔
وزیر داخلہ کو سال 2024 میں منشیات کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی کوششوں کو سراہا اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف جاری مہم کی تعریف کی۔ وزیر داخلہ نے اے این ایف کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔