بلوچستان میں کامیاب آپریشن: سیکیورٹی فورسز نے 27 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، محسن نقوی

بلوچستان میں کامیاب آپریشن: سیکیورٹی فورسز نے 27 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 اس آپریشن کے دوران 27 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جو سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر بڑی کامیابی حاصل کی ہے، اور قوم کو ان کی صلاحیتوں اور بہادری پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، اور قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کی بھاری کھیپ کو بھی تباہ کیا گیا۔