2026 میں پاکستان میں صرف ایک جزوی چاند گرہن دیکھنے کو ملے گا

2026 میں پاکستان میں صرف ایک جزوی چاند گرہن دیکھنے کو ملے گا

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے 2026 میں ہونے والے سورج اور چاند گرہنوں کا شیڈول جاری کر دیا، جن میں سے صرف ایک جزوی طور پر پاکستان میں دیکھا جا سکے گا۔
پہلا سورج گرہن 17 فروری کو ہوگا، مگر پاکستان میں نظر نہیں آئے گا، جبکہ 3 مارچ کو ہونے والا چاند گرہن جزوی طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسرے سورج اور چاند گرہن 12، 13 اور 28 اگست کو متوقع ہیں، مگر یہ بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دیں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فلکیاتی مظاہر زمین کے مدار میں معمولی تبدیلیوں کے سبب رونما ہوتے ہیں، جو سائنس کے لیے اہم مواقع فراہم کرتے ہیں۔