سال 2026 کا پہلا سورج گرہن آج منظر عام پر آئے گا

سال 2026 کا پہلا سورج گرہن آج منظر عام پر آئے گا

سال 2026 کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا، جو ایک اینولر سورج گرہن ہے اور عام طور پر اسے “رِنگ آف فائر” کہا جاتا ہے۔

اس دوران چاند اپنے بیضوی مدار میں گردش کرتے ہوئے سورج کے سامنے آئے گا، لیکن سورج کو مکمل طور پر ڈھانپ نہیں سکے گا۔ ماہرین کے مطابق گرہن کے وقت سورج کا بیرونی حصہ روشن اور سرخی مائل دائرے کی شکل میں نظر آئے گا، جس کی وجہ سے اسے رنگ آف فائر کہا جاتا ہے۔ مکمل سورج گرہن کا منظر صرف انٹارکٹیکا میں دیکھا جا سکے گا، جبکہ یہ پاکستان میں قابلِ مشاہدہ نہیں ہوگا۔

پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز دوپہر 2:56 پر ہوگا، یہ شام 5:12 پر اپنے عروج پر پہنچے گا اور رات 7:28 پر اختتام پذیر ہوگا۔ماہرین فلکیات نے خبردار کیا ہے کہ سورج گرہن کو براہِ راست آنکھ سے دیکھنا نقصان دہ ہو سکتا ہے، اس لیے خصوصی حفاظتی چشموں کا استعمال لازمی ہے۔