رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج متوقع ہے، جسے پاکستان کے مختلف شہروں میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں گرہن دوپہر 1 بج کر 44 منٹ پر شروع ہوگا، جبکہ دو بج کر 50 منٹ پر چاند کو باقاعدہ گرہن لگنا شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق مکمل چاند گرہن شام 4 بج کر 5 منٹ پر ہوگا اور شام 4 بج کر 34 منٹ پر عروج پر پہنچے گا۔ گرہن شام 5 بج کر 03 منٹ پر ختم ہونا شروع ہوگا اور رات 7 بج کر 23 منٹ پر مکمل طور پر اختتام پذیر ہوگا۔ماہرین کے مطابق یہ گرہن آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکا اور دیگر خطوں میں بھی واضح طور پر دیکھا جا سکے گا، اور اگلا مکمل چاند گرہن 31 دسمبر 2028 سے قبل متوقع نہیں۔