رواں سال 2025 کا پہلا جزوی سورج گرہن آج ہوگا، جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 51 منٹ پر شروع ہوگا۔
یہ سورج گرہن دوپہر 3 بج کر 47 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا اور شام 5 بج کر 44 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق، یہ سورج گرہن پاکستان میں نہیں دکھائی دے گا، تاہم یورپ، شمالی ایشیا، اور شمالی امریکہ کے کچھ حصوں میں سورج گرہن دیکھنے کو ملے گا۔رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبر کو ہوگا، جو پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔