اس سال کا دوسرا سورج گرہن آج ہوگا، جس کے دوران یورپ میں 1999 کے بعد مکمل سورج گرہن کا دلکش نظارہ دیکھا جا سکے گا۔
ماہرین کے مطابق، گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین کے شمالی علاقوں اور پرتگال میں مکمل سورج گرہن دیکھا جا سکے گا، جبکہ برطانیہ اور آئرلینڈ میں جزوی سورج گرہن کا منظر ہوگا۔ تاہم، پاکستان میں یہ گرہن قابلِ مشاہدہ نہیں ہوگا۔پاکستانی وقت کے مطابق، جزوی سورج گرہن رات 10 بج کر 34 منٹ پر شروع ہوگا، اور مکمل سورج گرہن رات 12 بج کر 12 منٹ پر شروع ہوگا، جس کا اختتام رات 2 بج کر 58 منٹ پر ہوگا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپین میں ایک صدی بعد یہ منظر دیکھا جائے گا، اور دنیا بھر سے شائقین اور فلکیات کے ماہرین وہاں کا رخ کر رہے ہیں تاکہ اس خوبصورت فلکیاتی مظہر کا نظارہ کر سکیں۔