ماہرین فلکیات کے مطابق، سال 2025 میں دو چاند گرہن ہوں گے۔
پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا، جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:57 پر شروع ہوگا۔ تاہم، چونکہ اس وقت پاکستان میں دن ہوگا، اس لیے یہ چاند گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
دوسرا چاند گرہن: ستمبر میں نظارہ ممکن
رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب کو ہوگا۔ ماہرین کے مطابق، یہ چاند گرہن پاکستان سمیت یورپ، ایشیا اور افریقہ میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔چاند گرہن ایک اہم فلکیاتی واقعہ ہوتا ہے، جس میں زمین، چاند اور سورج ایک ہی لکیر میں آ جاتے ہیں، اور زمین کا سایہ چاند پر پڑنے سے اس کا مکمل یا جزوی حصہ تاریک ہو جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق، رواں سال ہونے والے چاند گرہن خاص طور پر فلکیاتی تحقیق اور مشاہدے کے لیے اہم ہوں گے۔