پنجاب میں راشن کارڈ کی تقسیم تیزی سے جاری، 13.76 لاکھ محنت کش مستفید

پنجاب میں راشن کارڈ کی تقسیم تیزی سے جاری، 13.76 لاکھ محنت کش مستفید

پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی ہدایت پر مریم نواز کے زیرِ اہتمام راشن کارڈ کی تقسیم کا عمل زور و شور سے جاری ہے۔

 صوبائی وزیر لیبر منشاءاللہ بٹ نے بتایا ہے کہ تمام اضلاع میں یہ عمل منظم انداز میں انجام دیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے جو نہ صرف کارڈز کی تقسیم کی نگرانی کر رہا ہے بلکہ شکایات کا فوری حل بھی فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک تقریباً 13 لاکھ 76 ہزار محنت کشوں میں راشن کارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں، اور یہ عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ، محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے ورکرز ویلفیئر اسکولوں میں جدید آئی ٹی لیبز بھی قائم کی جا رہی ہیں تاکہ مزدوروں کے بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اس اقدام کا مقصد مزدور طبقے کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔