وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے راشن کارڈ پروگرام کے تحت کارڈز کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اور موجودہ صورتحال پر اعلیٰ سطحی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک لاکھوں محنت کشوں میں راشن کارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید مستحق افراد کو شامل کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔حکام کے مطابق ماہ رمضان میں خصوصی ’’نگہبان رمضان پیکج‘‘ کے تحت ہر محنت کش کو معمول کے 3 ہزار روپے کے بجائے 10 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے تاکہ مہنگائی کے دباؤ میں انہیں بہتر سہولت میسر آئے۔محمد منشاء اللہ نے بریفنگ میں بتایا کہ مستحق افراد کو راشن حاصل کرنے یا کیش نکلوانے دونوں میں سے کسی ایک سہولت کا انتخاب کرنے کی اجازت ہوگی۔ رمضان کے بعد مستحق خاندانوں کو معمول کے مطابق 3 ہزار روپے ماہانہ راشن سبسڈی فراہم کی جاتی رہے گی۔حکام نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ورکرز اور محنت کش طبقے کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے تاکہ انہیں ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔