لاہور: پنجاب میں راشن کارڈ پروگرام کے تحت 12 لاکھ رجسٹرڈ ورکرز کے اکاؤنٹس کھولنے کا عمل مکمل

لاہور: پنجاب میں راشن کارڈ پروگرام کے تحت 12 لاکھ رجسٹرڈ ورکرز کے اکاؤنٹس کھولنے کا عمل مکمل

لاہور میں حکومتِ پنجاب نے راشن کارڈ پروگرام کے تحت بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 12 لاکھ رجسٹرڈ ورکرز کے بینک اکاؤنٹس کھول دیے ہیں جبکہ ان میں مجموعی طور پر 22 ارب روپے منتقل کر دیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت محمد منشاء اللہ بٹ کے مطابق یہ عمل مختصر مدت میں مکمل کیا گیا اور محکمہ سوشل سکیورٹی نے کامیابی سے ٹاسک مکمل کیا۔حکومت کے مطابق راشن کارڈ پروگرام کے تحت ورکرز کو ہر ماہ 3 ہزار روپے سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے، جو براہِ راست ان کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوتی ہے۔وزیر کے مطابق اس منصوبے کا مقصد محنت کش طبقے کو مالی ریلیف فراہم کرنا اور ان کی بنیادی ضروریات کو بہتر بنانا ہے، جبکہ حکومت کی ترجیح ورکرز کی فلاح و بہبود ہے۔