وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت رمضان نگہبان اور مریم نواز راشن کارڈ پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں لاکھوں رجسٹرڈ محنت کشوں کے لیے ریلیف اور عملی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ محنت کش ماہانہ 3 ہزار روپے کی راشن سبسڈی حاصل کر رہے ہیں، جبکہ ماہِ رمضان کے دوران ہر محنت کش کو راشن کارڈ کے تحت 10 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے، جس کا اعلان ذوالفقار علی کھرل نے کیا۔کمشنر سوشل سکیورٹی نے تمام فیلڈ دفاتر کی کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ اور رپورٹنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی، جبکہ مریم نواز نے راشن کارڈ کی تقسیم میں تیزی لانے کے اقدامات کا جائزہ لیا تاکہ مستحقین تک بروقت ریلیف پہنچ سکے۔ذرائع کے مطابق پروگرام کے تحت لاکھوں محنت کشوں کو ماہانہ سبسڈی اور رمضان میں اضافی مالی معاونت کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے گی اور فیلڈ دفاتر کی کارکردگی کی سخت نگرانی کی جائے گی۔