وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی ترکیہ کو یوم جمہوریہ پر مبارکباد

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر مواصلات اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے ترکیہ کے یوم جمہوریہ پر ترک عوام اور قیادت کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ترکیہ کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے تہنیتی پیغام میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ یوم جمہوریہ مضبوط، ماڈرن اور ترقی پسند ترک قوم کی تاریخی بنیاد کی یاد دلاتا ہے۔ اتاترک مصطفی کمال پاشا کی بصیرت افروز قیادت اہل ترکیہ کا فخر ہے۔ صدر رجب طیب اردوان کی متحرک اور وژنری قیادت میں ترکیہ ترقی کر رہا ہے