جہاں فنڈز میسر ہیں وہاں تاخیر ہر گز برداشت نہیں ہوسکتی، عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر مواصلات نے تمام زیر تکمیل منصوبوں پرٹائم لائن طلب کرلی اور کہا ہے جہاں فنڈز میسر ہیں وہاں تاخیر ہر گز برداشت نہیں ہوسکتی۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ عبدالعلیم خان نے کہا رتو ڈیرو سے شکارپور اور جامشورو سہون ہائی وے سمیت اہم منصوبے 30جون تک مکمل کیے جائیں۔ تاخیر کا خمیازہ حکومت کے بجائے کنٹریکٹرز کو ہو۔ شرائط تبدیل کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔ وفاقی وزیر مواصلات نے صوبہ سندھ میں لینڈ ایکوزیشن پر تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی۔اجلاس میں فارن فنڈڈ پراجیکٹس سمیت اہم منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔